- نشے میں دھت مسافر نے ایئرپوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار پر مکے برسا دیئے
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
سائفر کی گمشدگی کا ڈرامہ کر کے انہوں نے معاملے کو دوبارہ زندہ کردیا، عمران خان
ٹیکسلا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ سائفر کہیں کھو جائے تاکہ چچا اور امریکا کی سازش کو عوام کو علم نہ ہوسکے مگر انہوں نے ڈرامہ کر کے مراسلے کے معاملے کو دوبارہ زندہ کردیا۔
ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سائفر غائب ہونے کے حوالے سے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے جبکہ اس کی ماسٹر کاپی وزارت کارجہ کے دفتر میں موجود ہے، مریم نواز اپنے سفیر سے اس حوالے سے پوچھ سکتے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو دوبارہ این آر او مل گیا ہے جبکہ ہمیں ہر دوسرے دن ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلاول کروڑوں لگا کر منہگائی مارچ کرنے آیا مگر لوگوں کو صرف اسکا کانپیں ٹانگنے والا لفظ یاد ہے، آج پاکستان میں منہگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
مزید پڑھیں: سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت میں آکر عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے البتہ صرف اپنے کرپشن کے کیس ختم کروا رہے ہیں، انہوں نے چوری کا 1100 ارب روپیہ معاف کروایا ہے، 2008ء سے 2018ء تک انہوں نے پاکستان کا قرضہ 4 گناہ ذیادہ بڑھایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے قانون بدلنے سے طاقتور لوگ قانون سے بچ جائیں گے اور اب صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے، جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے ہیں اگر وہ اس وقت خود کو نیٹرل کہیں گے تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
سابق وزیر اعظم کا مزید کہا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی بزدل آدمی ہے، جب تک ڈیل نہ ہوتی ، اسحاق ڈار واپس نہیں آ سکتا تھا اور اب اس کی واپسی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے ’سائفر گم ہوگیا‘، مریم نواز
الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کاہ کہ ’الیکشن کمیشنر کا ایک کام ہے کیسے دھاندلی کر کے انہیں جتوانا ہے، کیوں کہ شفاف الیکشن میں یہ نہیں جیت سکتے‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ سب نے میری کال کا انتظار کرنا ہے کیونکہ اب کال زیادہ دور نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔