- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید ہوگی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیا، پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، مشیر عمر سرفراز چیمہ بھی ہمراہ تھے۔
پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اراضی کا قبضہ واگزار کرائیں گے اورقبضہ مافیاء کو انجام تک پہنچایاجائے گا، پرانے قبضہ گروپوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواڈا کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہمارا فلیگ شپ پروگرام ہے، میں جانتا ہوں کہ صوبہ کس طریقے سے چلانا ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سارے افسر بھی لے جائے،پھر بھی پنجاب چلتا رہے گا اوراب بھی پنجاب بہترین چل رہا ہے، وفاقی حکومت کاتجربہ صرف جھوٹے کیس بنانے میں ہے،عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے خلاف جتنے مرضی مقدمے بنالیں یہ خود شرمندہ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان لوگوں نے کسی غریب آدمی کیلئے کوئی کام نہیں کیا، یہ سب بڑھکیں مارتے ہیں،نہ کچھ کرسکتے ہیں نہ کچھ ان سے ہوتا ہے، ان لوگوں کو صرف جھوٹے کیس بنانا آتے ہیں اس میں یہ پہلے بھی ناکام ہوئے ا ور اب بھی ناکام ہیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 22برس سیاست کی ہے، ان کی رگ رگ سے واقف ہوں، رانا ثناء اللہ صرف بڑھکیں مارتا پھرتا ہے،اس نے ایسے پکڑے جانا ہے کہ پھربھاگنے کاراستہ نہیں ملے گا، رانا ثناء اللہ کوماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید ہونی ہے کیونکہ یہ کیس شفاف اور بالکل ٹھیک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔