پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پراپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیرملکی ایئرلائن کو دیدی

 اتوار 2 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پابندیوں کے باعث لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچ گیا، پی آئی اے نے اپنی لندن کی 7 سلاٹس غیرملکی ایئرلائن کو دے دی۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کی 6عدد سلاٹس ترکش ایئرلائن اور ایک عدد سلاٹس کوئٹہ ایئر ویزکو 6ماہ کیلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے استنبول پہنچ گئے۔

امید کی جارہی ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نا کرنے کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کردی تھی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کیلئے دوسری ائیرلائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، پی آئی اے اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ائیرلائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔