- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پراپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیرملکی ایئرلائن کو دیدی
کراچی: یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پابندیوں کے باعث لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچ گیا، پی آئی اے نے اپنی لندن کی 7 سلاٹس غیرملکی ایئرلائن کو دے دی۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کی 6عدد سلاٹس ترکش ایئرلائن اور ایک عدد سلاٹس کوئٹہ ایئر ویزکو 6ماہ کیلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے استنبول پہنچ گئے۔
امید کی جارہی ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نا کرنے کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کردی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کیلئے دوسری ائیرلائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، پی آئی اے اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ائیرلائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔