کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
فوٹو

فوٹو

نئی دہلی: کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کی مختلف ریاستوں کے سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔ 

بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق کینیڈا کی جانب سے جاری ایڈوایزری میں کہا گیا کہ بھارتی ریاست گجرات، پنجاب اور راجستھان میں ممکنہ طور پر ’بارودی سرنگوں‘ کی موجودگی کے باعث کینیڈین شہری ان ریاستوں میں سفرکرنے سے گریز کریں۔

کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ “دہشت گردانہ حملوں کے خطرے” کے پیش نظر بھارت میں انتہائی احتیاط برتیں۔

مزیدپڑھیں: کینیڈا ریفرنڈم، ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا

خیال رہے کہ کینیڈا کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ کے وسط میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ریفرنڈم میں حصہ لینے والے شرکا نے بھارت کے خلاف اور خالصتان کی انڈیا سے علیحدگی کے لیے زبردست نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔