- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
دوسری شادی کا تنازع؛ بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل سے دھکا دے دیا
دبئی: دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار پر پہلی بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل کی بالکوںی سے نیچے دھکا دے دیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص فارماسسٹ تھا اور مصر سے باہر کسی دوسرے ملک میں ملازمت کے بعد چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔ پہلی بیوی کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے کے بعد سے دونوں کے مابین تنازع رہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کے روز مقتول کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرنے کے لیے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ ’غنڈوں‘ کو گھر بلایا اور شوہر پر بدترین تشدد بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق جب اس نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے بیٹے کے سامنے اُسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔
متاثرہ شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مصر سے باہر کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔ مقتول کے خاندان نے اپنی بہو اور اس کے خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے دوسری بیوی کو طلاق دینے اور پہلی بیوی کے حق میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد متاثرہ کو بالکونی سے پھینک دیا گیا پھر وہ اس کی لاش کو اسپتال لے گئے اور الزام لگایا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔
تاہم، پوچھ گچھ پر متاثرہ کی بیوی اور اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات سامنے آئے جس سے پولیس کا شک پیدا ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔