- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
بلدیاتی انتخابات سے فرار حکمراں جماعتوں کی شکست کی علامت ہے، سراج الحق

عوام مراعات یافتہ اور حکمران طبقے کے بیچ سینڈوچ بنے ہوئے ہیں، سراج الحق (فوٹو فائل)
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں حکمران پارٹیوں کی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی کوششیں ان کی شکست کی واضح علامت ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث ملک کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارالحکومت مسائل کی آماجگاہ اور جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں، عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتیں تک میسر نہیں۔ 14سال سے سندھ اور کراچی کو پیپلز پارٹی نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ملک بھر کے عوام مراعات یافتہ اور حکمران طبقے کے بیچ سینڈوچ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے قومی خزانہ محفوظ ہے نہ توشہ خانہ اور نہ ہی سائفر۔ ساری سیاست جھوٹ اور فریب پر چل رہی ہے،جس میں سچائی کو خوردبین سے بھی تلاش کرنا مشکل ہے۔سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ اور عدل و انصاف کی علمبردار ہے۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امرا کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور ڈاکٹر واسع شاکر نے بھی خطاب کیا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر کی کمی کی جائے۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
امیر جماعت کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر، آئی ایم ایف کی غلامی، ایف اے ٹی ایف قوانین اور ٹرانس جینڈر ایکٹ پر یہ سب متفق ہیں، جھگڑا صرف مفادات کے حصول کا ہے۔ عوام کے مسائل و مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انہیں کوئی سرو کار نہیں۔ ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے، مسائل کے حل، انصاف کے حصول اور تحفظ، تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی، خاندانی نظام کے استحکام اور بین الاقوامی ساہوکاروں سے نجات اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے صرف ایک راستہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔