- میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں، رضوان نے نئی مثال قائم کردی
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
- جی ایچ کیو نے انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی
- تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- حمل کے شک پر والدین اور بھائیوں نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا
سارہ قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے کیس کی سماعت سارہ کی فیملی کی درخواست پر ملتوی کی:فوٹو:فائل
سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامرعزیز نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد کرنا ہے جو کہ اہم چیز ہے۔ مقتولہ کے پاسپورٹ سے دیگر اہم حقائق بھی معلوم ہوں گے۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
مقتولہ سارہ انعام کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہنواز کے گھر میں مقتولہ کا قتل ہوا ہے۔ اگر 14 روز میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد نہیں ہوا تو ملزم بچ جائے گا۔
جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی استدعا پر ملزم شاہنواز امیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے سارہ قتل کیس کی سماعت کی۔ سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سارہ کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سارہ کی فیملی کی طرف سے کہا گیا کسی بے گناہ کو اس کیس میں نہیں لانا چاہتے۔ان کو مزید وقت دے دیں تاکہ یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں۔ عدالت نے سارہ کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔