گوادر لوکل پاور اتھارٹی 17 میگاواٹ بجلی فراہمی پر رضامند

نمائندہ ایکسپریس  پير 3 اکتوبر 2022
زمینی طور پر گوادر ابتک نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں،ایران سے بجلی مل رہی۔ فوٹو: سی پیک

زمینی طور پر گوادر ابتک نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں،ایران سے بجلی مل رہی۔ فوٹو: سی پیک

اسلام آباد: گوادر لوکل پاور اتھارٹی نے گوادر فری زون فیز ون اور ٹو کیلیے 17 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر رضامندی اور گوادر میں اقتصادی سرگرمیوں اور صنعتکاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گوادر فری زون ون کیلیے تقریباً 5 میگاواٹ اور گوادر فری زون ٹو کیلیے 12 میگاواٹ کی درخواست کی گئی، واپڈا ملک کے پانی اور بجلی کے وسائل کے ریگولیشن، انضمام اور تیز رفتار ترقی اور دیکھ بھال کیلیے ایک ذمہ دار سرکاری ادارہ ہے۔

بلوچستان میں واپڈا کیسکو کیساتھ کام کرتا ہے جو گوادر سمیت تمام علاقوں میں بجلی کی تقسیم اور فراہمی کی ذمہ دار ہے۔

جی پی اے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے واپڈا کے مقامی حکام سے بات چیت کی اور کم از کم مطلوبہ بجلی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، دونوں زونز کے لیے 17 میگاواٹ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے جی پی اے دونوں اتھارٹیز کی تجاویز کا شامل کریگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔