- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ و منشیات اسمگلنگ کا الزام لگانے کا بھارتی منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
کراچی میں ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹ لیا

لوٹے جانے والے افراد ہوٹل پر چائے پینے بیٹھے تھے (فوٹو فائل)
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد تھانے کی حدود کریم آباد میں چائے کے ہوٹل پر اتوار کی شب ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکو چائے پینے والے افراد سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد رقم، 4 قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس موقع پر پہنچی اور انہوں نے ڈکیتوں کے ہاتھوں لوٹے جانے والے افراد کے بیانات لینے کے بعد رپورٹ درج کرانے کے لیے عزیز آباد تھانے جانے کا مشورہ دے دیا۔
واضح رہے تقریباً 2 ماہ قبل موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو کریم آباد مینابازار کے عقب میں واقع ایک ایزی لوڈ کی دکان سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اسی مقام کے قریب شہریوں نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں ایک مسلح موٹرسائیکل سوار شہری نے ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔
علاوہ ازیں کچھ عرصہ قبل مذکورہ چائے کے ہوٹل سے موٹرسائیکل سوار 4 ڈاکو 25 سے زائد چائے پینے آنے والے شہریوں سے ان کے موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ واقعے کے بعد عزیزآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ شروع کی، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکو محلوں اور گلیوں میں کھلے عام لوٹ مار کررہے ہیں جب کہ پولیس مرکزی شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہے۔ شہر میں ہونے والی متعدد وارداتیں ایسی بھی ہوئی ہیں کہ پولیس وہاں سے کچھ دیر قبل گزر کر گئی اور پھر وہیں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔