12 ربیع الاول کے بعد سیاست گرم، پالیٹکس آف لیکس ختم ہو جائے گی، شیخ رشید

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا، شیخ رشید (فوٹو فائل)

ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا، شیخ رشید (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہو جائے گی اور سیاست گرم ہوگی۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے۔ نومبر میں سب کوسمجھ آ جائے گی۔ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا اور مہنگائی ہے،سائفر نہیں۔74وزرا کی فوج جس میں22 بےمحکمہ ہیں، ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ 12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔