- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
شرعی عدالت نے چار شادیوں سے متعلق درخواست خارج کردی
اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے چار شادیوں سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی
قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے ایڈووکیٹ ظفر اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس معاملے پر 2000ء میں فیصلہ آچکا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ یہ عدالت اپیلٹ فورم نہیں جو آپ اس فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سن دو ہزار میں جو فیصلہ دیا گیا اس میں بہت سی چیزیں واضح نہیں، چار شادیوں کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے، شرعی عدالت کے فیصلے میں سورہ نساء کی آیات کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا گیا، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں نئے سرے سے درخواست دائر کروں گا۔
عدالت نے بھی کہا کہ بہتر ہے آپ اپنی درخواست واپس لیں۔ شرعی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔