پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان منسوخ

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر انتخابی نشان واپس لیے


ویب ڈیسک October 03, 2022
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات منعقد نہ کروانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان منسوخ کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر سنی تحریک سمیت پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی کے انتخابی نشان واپس لیے گئے ہیں جب کہ پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے لیکن پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں