- پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
لاہور؛ ہوٹل میں سالگرہ تقریب،تیزاب ملا پانی پینے سے بچوں کی حالت غیر
لاہور: لاری اڈا کے قریب نجی ہوٹل میں ٹھہری فیملی کے بچوں کی تیزاب ملا پانی پینے سے حالت تشویش ناک ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری عادل نے لاری اڈا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں واقع نجی ریستوران میں پانی پینے اور استعمال کرنے سے میرے بھتیجے اور بھانجی کی حالت بگڑ گئی۔ بھتیجے احمد کا ہاتھ پانی سے دھلوایا گیا تو اس کا ہاتھ جھلس گیا جب کہ ڈھائی سالہ وجیہہ کو پانی پلایا تو اس کی حالت غیر ہو گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ پانی میرے کزن احسن کے ہاتھ اور پاؤں پر بھی گرا، جس سے جسم پر چھالے بن گئے۔ واقعے کے فوراً بعد بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حکام نے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جب کہ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد نجی ہوٹل کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ریستوران میں سال گرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ وہاں موجود پانی کی بوتل میں مبینہ طور پر تیزاب شامل تھا۔ پانی پینے سے بچے کا منہ اور گلے کی نالیاں جھلس گئیں۔ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔