مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ کے گردے فیل، مالی مدد کی اپیل

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
مداح اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں(اسکرین شاٹ)

مداح اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں(اسکرین شاٹ)

ممبئی: بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ عنایہ سونی علاج کے لیے مداحوں اور شوبز شخصیات سے  مالی مدد طلب کر رہی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق عنایہ سونی نے حال ہی میں مداحوں کو ڈائیلاسز اور گردے  کے ٹرانسپلانٹ  کے بارے میں بتایا تھا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ ہونے والا ہے وہ ڈائیلاسز پر منتقل ہو چکی ہیں اور جلد ان کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا  ہے کہ عنایہ کو سرجری کروانے کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے اور اُن  کے والد نے ایک نیوز پورٹل کو بتایا ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک بڑے مالی بحران سے گزر رہے ہیں۔

میرا سائیں اور عشق میں مرجاواں جیسے مشہور بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی عنایہ سونی کے مداح اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔