فہد مصطفٰی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفٰی نے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

فہد مصطفٰی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’دوستو، پرسکون رہو، نیٹس پر 150 چھکے لگانے کے بعد میچ میں چھکے نہیں لگتے یہی قدرت کا نظام ہے‘۔

گزشتہ روز مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔