میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کی کارروائی، 4کروڑ مالیت کی منشیات قبضہ میں لے لیں

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
فوٹو:ایکسپریس

فوٹو:ایکسپریس

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں2مختلفت کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی ہیں۔

کارروائی کے دوران 15کلوگرام کرسٹل آئس اور28کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی،منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں قیمت 4کروڑروپے کے لگ بھگ ہے،کارروائی کےدوران 12اسمگلرزکوگرفتارکرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران شواہد مٹانے کے لیے اسمگلرز نے کشتی کوآگ لگاکرسمندرمیں چھلانگیں لگادیں۔

ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈورعامراقبال خان نے دیگر حکام کے کے ہمراہ پریس کانفرنفس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹمز نے کراچی اورگوادر کے کھلے سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف انٹیلجنس آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 2مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔

ڈپٹی ڈی جی کے مطابق آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز گرفتار کرکے 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو چرس برآمد کرلی گئی،جس کی مجموعی مالیت 4کروڑروپے کے لگ بھگ ہے۔

کموڈورعامر اقبال کا کہنا تھا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی کو آگ لگائی،جس کے نتیجے میں جلنے کے بعد کشتی سمندربردہوگئی۔

حکام کے  مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 1000 کلو کرسٹل آئس تھی جس کی مالیت ساڑھے بارہ ارب روپے سے زائدتھی،کسٹم حکام کے مطابق اسمگلنگ کے مرکزی کرداروں کو پکڑنے کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔