- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
یروشلم؛ مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی
یروشلم: یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔
انتہاپسند یہودیوں کا یروشلم میں مسجد ابراہیم میں میوزک کے ساتھ ڈانس، نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال کر یہودیوں نے میوزک پر ڈانس کیا، عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار پاک واضح نظر آ رہا ہے#Pakistan #Turkiye #IsraeliApartheid #PalestinianLivesMatter #Jerusalem pic.twitter.com/P8miSupfRM
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) October 3, 2022
عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔
یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔