پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے، چینی قیادت

آئی این پی  ہفتہ 22 مارچ 2014
اسٹرٹیجک شراکت کے استحکام،اقتصادی راہداریوں میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

اسٹرٹیجک شراکت کے استحکام،اقتصادی راہداریوں میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کومزید مستحکم کرنے اورخطے میںامن واستحکام کیلیے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

اقتصادی راہداریوں کی تعمیرمیں ٹھوس پیش رفت کے خواہاں ہیں، ان خواہشات کااظہار چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستانی ہم منصب نوازشریف، چینی صدرژی ین پنگ نے صدرممنون حسین کے نام یوم پاکستان کے موقع پراپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میںکیا۔ چینی وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاک چین روایتی دوستی اوردوطرفہ تعاون کے فروغ کیلیے نوازشریف کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہیں، ہم پاک چین اقتصادی راہداریوں کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت چاہتے ہیں تاکہ مشترکہ ترقی کے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

موجودہ سال پاکستان اورچین کے تعلقات کے اہداف کے حصول اور ترقی کا سال ہے،لی کی چیانگ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کوکامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ انھوںنے پاکستانی قیادت کو دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلیے چند اہم تجاویزدیں، انھوںنے کہا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداریوں کی تعمیرمیں پیش رفت سے مطمئن ہیں، دونوں اطراف سے ارلی ہارویسٹ پروجیکشن شروع کرنے پربھی اتفاق کیاگیا ہے جبکہ صدرممنون حسین کو یوم پاکستان پر لکھے گئے اپنے خطاب میںچینی ہم منصب ژی ین پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔