چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں، قائمہ کمیٹی تجارت

نمائندہ ایکسپریس  منگل 4 اکتوبر 2022
سیاسی بنیادوں پر ریسرچ ادارے میں بھرتیاں کی جاتی رہی،چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل۔ فوٹو: فائل

سیاسی بنیادوں پر ریسرچ ادارے میں بھرتیاں کی جاتی رہی،چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو وزارت تجارت نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو وزارت تجارت حکام نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 5برآمدی شعبوں پر بجلی کی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں، خدشہ ہے برآمدات کم ہو جائیں گی، کمیٹی نے سفارش کی حکومت سبسڈی کا معاملہ حل کرے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا ذیشان خانزادہ کی زیر صدرات اجلاس ہوا جس میں رکن شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں اس کیلئے حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔

وزارت تجارت حکام نے کہاکہ اسٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی میں 9 غیر روایتی شعبوں کو شامل کیا ہے، پاکستان دنیا میں 35 آئی ٹی مارکیٹوں میں برآمدات کر رہا ہے، 90 فیصد پاکستان میں ای کامرس ڈلیوری ان پیمنٹ ہے، زراعت میں بھی ای کامرس شروع ہو چکی، گزشتہ مالی سال زراعت اس میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اڑھائی سو ملین ڈالر کی مکئی برآمد کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنیکا خواہاں ہے، رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا کہ چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔