ڈالر کی قیمت 218 روپے کی سطح تک آگئی

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 217.96 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter October 10, 2022
انٹربینک میں ڈالر 225.63 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 228.50 روپے کی سطح پر بند ہوا (فوٹو : فائل)

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تگڑا ہورہا ہے، پیر کو روپے کی قدر مزید اضافے سے ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی کا شروع ہونے والا سلسلہ ابھی تک برقرار ہے۔

پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ڈالر کی قدر 218 روپے تک گرگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.96 روپے کی کمی سے 217.96 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو روپے کی کمی سے 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر کو 200 روپے تک لانے کا عندیہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں