- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
مقبوضہ کشمیر؛ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کی گھر سے گلا کٹی لاش برآمد

قتل کی ہولناک واردات میں ان کا گھریلو ملازم ملوث ہے، فوٹو: بھارتی میڈیا


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل 57 سالہ ہیمنت کمار لوہیا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر کی گلا کٹی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ وہ دو ماہ قبل ہی اس عہدے پر فائز ہوئے تھے اور دوست کے خالی گھر پر اپنے خاندان کے ہمراہ عارضی طور پر رہائش پذیر تھے۔ ان کی سرکاری رہائش گاہ میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت کمار لوہیا کا گلا کاٹا ہوا اور جسم پر جگہ جگہ جلنے کے نشانات بھی موجود ہیں۔ گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں قتل کے بعد ایک مشکوک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ ڈی جی جیل خانہ جات کے بہیمانہ قتل میں ان کا 23 سالہ گھریلو ملازم یاسر احمد ملوث ہے۔ پولیس کو گھر سے یاسر احمد کی ڈائری بھی ملی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قتل میں ملوث ہے۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائری میں ’بھلا دینا مجھے‘ سمیت کئی گانے لکھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح کئی صفحات پر مختصر اور عجیب و غریب جملے لکھے ہیں جیسے ’مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہے‘ اور ’زندگی صرف غم ہے۔‘
ایک صفحے پر ملزم نے موبائل کی بیٹری بنائی جس کی چارجنگ ایک فیصد رہ گئی تھی جسے اس نے اپنی زندگی سے منسلک کیا تھا۔ اسی طرح ایک جگہ ’محبت صفر فیصد، ٹینشن 90 فیصد اور مصنوعی مسکراہٹ 100 فیصد لکھا تھا۔
ایک اور جگہ لکھا تھا کہ ’میرا دن، ہفتہ، مہینہ، سال بلکہ ساری زندگانی میں سب کچھ برا چل رہا ہے۔ ’پیاری موت، جلد آ جاؤ۔ ’میں جیسی زندگی جی رہا ہوں مجھے اس سے کوئی پرابلم نہیں، پرابلم اس بات کی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر احمد رمبان کا رہائشی ہے۔ جارحانہ مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ڈپریشن کا مریض لگتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔