خاتون کی خودکشی پر بے حسی دکھانے والی ایف آئی اے افسر معطل

طالب فریدی  منگل 4 اکتوبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی تفتیشی افسر کو چند روز قبل خود کشی کرنے والی خاتون کے معاملے میں بے حسی دکھانے پر معطل کردیا گیاہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر کرائم ونگ میں تعینات سب انسپکٹر صبا شوکت کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی خاتون نبیلہ نے چند روز قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، نبیلہ بی بی کو اس کے محلے دار بااثر افراد ویڈیوز اور تصاویر کے زریعے بلیک میل کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

متووفیہ کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ  نبیلہ نے ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن بروقت کاروائی نہیں کی گئی، ملزمان درخواست کے بعد بیٹی کو مزید تنگ شروع کرنا ہو گئے تھے، انچارج سائبر کرائم ونگ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ کے رویے سے چند سال قبل بھی ایک خاتون اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔