سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان کو 56 ملین یورو دیے، جرمن سفیر

ذوالفقار بیگ  بدھ 5 اکتوبر 2022
جرمن سفارتخانے نے جرمن اتحادکا دن منایا، ایا ز صادق اور سفیر نے قومی دن کا کیک کاٹا ۔ فوٹو : فائل

جرمن سفارتخانے نے جرمن اتحادکا دن منایا، ایا ز صادق اور سفیر نے قومی دن کا کیک کاٹا ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا ہے کہ جرمنی نے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان کو 56 ملین یورو سے زیادہ کے عطیات دیے ہیں۔

اسلام آباد میں جمہوریہ جرمنی کے سفارت خانے نے جرمن اتحادکا دن منایا اس دن 3 اکتوبر 1990 کو مشرقی اور مغربی جرمنی 41 سالہ علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ متحد ہوئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ مون سون بارشوں اور حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کے مسائل سے اگاہ ہیں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جرمنی نے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان کو 56 ملین یورو سے زیادہ کے عطیات دیے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایا ز صادق نے جرمن قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ اس سال جرمن کمپنی سیمنز اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔