- شاہد خاقان عباسی کا پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق سے گریز
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
بجلی بروقت بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی کو مزید ایک کروڑ جرمانہ

این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 10 دن لگے تھے، اعلامیہ (فوٹو فائل)
اسلام آباد: نیپرا نے طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے اور بروقت بحال نہ کرنے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مئی 2022ء میں طوفانی ہواؤں سے 500 کے وی کے دادو۔جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم۔مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں 1320 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی اور جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران این ٹی ڈی سی بجلی بروقت بحال کرنے میں ناکام رہا تھا، جس پر نیپرا کی جانب سے اسے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بلیک آؤٹ کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 10 دن لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا اور مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس کی رپورٹ پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی ۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا، تاہم اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی نیپرا کی جانب سے ستمبر 2021ء میں بلیک آؤٹ کے دوران بجلی بروقت بحال نہ کرنے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔