روبوٹ اب فرائز تیار کرے گا، مگر کیسے؟

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
یک روبوٹک کیمروں اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حرکت کرتا ہے (فوٹو: فائل)

یک روبوٹک کیمروں اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حرکت کرتا ہے (فوٹو: فائل)

کیلیفورنیا: کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے فلپی 2 کے نام سے ایسے روبوٹ تیار کرنا شروع کردیئے ہیں جو خود کار انداز میں آلو اور پیاز کے فرائز تیار کر لینے کے علاوہ دیگر کھانے بھی تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یک روبوٹک بازو کیمروں اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حرکت کرتے ہوئے فریزر سے آلو اور پیاز کے منجمد شدہ کے فرائز نکال کر انہیں ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ تیار شدہ فرائز کو ٹرے میں بھی منتقل کرتا ہے اور کھانے کیلئے پیش کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلپی 2 روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ متعدد کھانے مختلف ریسپیز کے ساتھ بیک وقت تیار کرسکتا ہے، جس کے باعث کیٹرنگ کرنے والے اسٹاف کی پہلے جتنی ضرورت نہیں ہوتی۔


View this post on Instagram

A post shared by VOA Urdu (@voaurdu)


کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل کا کہنا ہے کہ ربورٹ انسانی اسٹاف کے مقابلے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے جبکہ انسانوں سے زیادہ خوش بھی رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹ کی تیاری میں پانچ سال لگے، جسے فلپ برگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

Robot

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔