علی فضل اور رچا چڈھا شادی کے بندھن میں بند ھ گئے

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک October 05, 2022
ریچااور علی نے اپنی شادی کے دن سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہے(اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رچا چڈھا اور علی فضل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ممبئی میں اس جوڑی کی ولیمے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رچا چڈھا اور مشہورِ زمانہ ویب سیریز مرزاپور میں گُڈو بھئیا کا کردار نبھانے والے علی فضل کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by ali fazal (@alifazal9)




رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جہاں ان کی مہندی کی رسم ہوئی، جس کے بعد دونوں شادی کے لیے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو گئے، جہاں دونوں نے روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by ali fazal (@alifazal9)



رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لکھنئو میں شادی کرنے کے بعد اب ممبئی اور دہلی میں ولیمے کی تقریبات کا اہتمام جاری ہے۔

ایک بیان میں جوڑی کا کہنا تھا کہ ڈھائی برس قبل شادی کے بعد اب ہم اپنے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔






View this post on Instagram


A post shared by ali fazal (@alifazal9)


انہوں نے انسٹاگرام پر ایک آڈیو ریکارڈنگ میں بتایا تھا کہ انہوں 2020 میں باقاعدہ شادی کی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، کیونکہ وبا سے جس طرح سب متاثر ہورہے تھے ایسے ہی ہمارے ساتھ بھی سانحات ہوئے۔

انہو ں نے کہا کہ اب حالات بہتر ہوئے تو ہم نے اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھدھوم دھام سے کرنے کا فیصلہ کیا۔





بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی میں ایوشمان کھرانہ، وکی کوشل، ودیا بالن، ہما قریشی، کرن جوہر، سنجے دت اور تاپسی پنو ، ہریتک روشن صبا آزاد سمیت کئی نامور ستاروں نے شرکت کی ہے۔






View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں