صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت یا ٹریبونل کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف، معطل یا کم کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک October 05, 2022
فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ مملک ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، جن مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان ولد محمد انور بھی شامل ہیں، محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی جس نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔

صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی، محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کرنے والے محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا، واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں