اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا، سندھ رینجرز

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
زخمی رینجرز اہل کاروں میں محمد رمضان اور شاہد اقبال شامل ہیں (فوٹو فائل)

زخمی رینجرز اہل کاروں میں محمد رمضان اور شاہد اقبال شامل ہیں (فوٹو فائل)

 کراچی: رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر کےعلاقے کوہی گوٹھ میں فائرنگ کر کے 2 رینجرز اہل کاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان ماضی میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں، فائرنگ کے واقعےمیں مبینہ طوراللہ ڈینوجتوئی، قلندربخش جونیجو، جبارچنہ اور اصغرعلی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش کی جارہی ہیں، ملزمان کا گروہ وارداتوں کےدوران کلاشنکوف کا استعمال بھی کرتا ہے۔ اس سے قبل رینجرز حکام نے بتایا تھا کہ اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر  ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

انہوں ںے بتایا تھا کہ زخمی رینجرز اہل کاروں میں محمد رمضان اور شاہد اقبال شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں رینجرز کی جانب سے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔