- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے سیاست میں کتنا حصہ لینا ہے، فواد چودھری

پاکستان میں سارے جنرل پراسس سے گزر کر آتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما (فوٹو فائل)
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ملکی معیشت سے متعلق بیان اچھا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے سیاست میں کتنا حصہ لینا ہے۔
نیب ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا ہے۔ شہباز شریف، مریم نواز، آصف زرداری کے مقدمات کے فیصلے اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ رِجیم چینج کا بنیادی مقصد احتساب کا نظام ختم کرنا تھا۔مریم نواز نے بونگی ماری کہ پاکستان میں سائفر آنا بند ہو جائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہر ایمبیسی میں سائفر ڈیپارٹمنٹ ہیں۔ ہر ایمبیسڈر اپنے ملک کو سائفر بھیجتا ہے۔ مریم نواز طارق فاطمی سے پوچھ لیں سائفر ہوتا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: فوج نے خود کو سیاست سے دُور رکھا، مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاؤں گا، آرمی چیف
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے اکاؤنٹس کے بارے میں لکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قانون نہیں پڑھا۔ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد ایسا نہیں ہو سکتا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے فنڈنگ کیس کدھر گئے ؟۔ نواز شریف، زرداری، گیلانی کے توشہ خانہ کیسز کدھر گئے ؟۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپنا ماتحت ادارہ بنا لیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سارے جنرل پراسس سے گزر کر آتے ہیں۔ ہمیں نئے لگنے والوں پر اعتراض نہیں، لگانے والوں پر اعتراض ہے۔ تمام مسائل کا حل حقیقی آزادی مارچ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان سے 20 سے 25 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔