- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
مادھوری نے ممبئی میں سوا ارب سے زائد مالیت کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا
ممبئی: بالی ووڈ کی ‘ڈانسنگ کوئین’ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں 48 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً سوا ارب سے زائد بنتی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس لکژری اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا نظارہ بہت حسین ہے۔
یہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر 8 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ پانچویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کا رقبہ 5ہزار384 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے سات پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
انڈیا بلز بلو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپارٹمنٹس کی کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، جم اور کرکٹ نیٹ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔