- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو، قطر میں پاکستانی کا مریم نواز سے سوال
دوحہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے قطر ایئرپورٹ پر ایک پاکستانی نے تیس سالہ حکومتی کارکردگی اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے سوال کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز صبح لاہور سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ قطر لندن روانہ ہوئی ہیں، اُن کا پہلا پڑاؤ دوحہ ہے جہاں وہ اب مزید ایک روز قیام کریں گی۔
قطر ایئر پورٹ پر ایک پاکستانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ تیس سال سے اقتدار میں ہیں کوئی اسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے‘۔
پاکستانی نے سوال کیا کہ آپ کو علاج کرانے لندن جانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ یہ سوال سُن کر مریم نواز بغیر جواب دیے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کریں گی اور پھر وہاں اپنی سرجری کے حوالے سے بھی ڈاکٹرز سے مشاورت کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔