خیبرپختونخواہ، 100 سے زائد منتخب بلدیاتی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

شاہد حمید  بدھ 5 اکتوبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع سے منتخب ہونے والے 100 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی شمولیتی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں  ضلع پشاور، خیبر، کوہاٹ، شانگلہ، دیر، سوات، چترال، باجوڑ، چارسدہ اور مردان سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بتایا کہ 100 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ کونسل کے چیئرمینز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور نچلی سطح پر پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، پاکستانی عوام کو بہت جلد چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات مل جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر حال میں لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے، حقیقی آزادی کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان پاکستانی عوام اور آنے والے نسلوں کی آزادی کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

محمود خان نے بتایا کہ کزشتہ روز بھی سائوتھ اور ہری پور اضلاع سے کامیاب ہونے والے 200 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔