- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کی مسجد میں دھماکا؛ 4 جاں بحق اور 25 زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکا۔
دھماکا جس مسجد میں ہوا وہاں وزارت داخلہ کے اہم حکام اور کام کے سلسلے میں آنے والے شہری بھی نماز ادا کرتے ہیں۔ دھماکے کے وقت بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔
طالبان اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد وزارت داخلہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
اسپتال میں 25 زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسے حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔