- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
یونیسیف کا پاکستان کو ملیریا سے بچاؤ کی 10 لاکھ گولیاں فراہم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بخار، ملیریا کی دوا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت نے یونیسیف سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا فراہم کرے گا جبکہ ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا،جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہو گا۔
ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا، عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچے گی۔
ملیریا،بخار دوا کی تقسیم کا پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار، ملیریا دوا کی طلب کا نوٹ بھجوا دیا ہے، جس کی روشنی میں سندھ، بلوچستان، کے پی کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔