- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
تقریباً 100 فی صد سورج کی روشنی منعکس کرنے والا سفید رنگ
اِنڈیانا: سائنس دانوں نے ایک ایسا سفید رنگ تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کا بڑا حصہ منعکس کردیتا ہے۔
امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈو یونیورسٹی میں بنائے جانے والی انتہائی سفید رنگ کی 0.005 انچ موٹی تہہ سورج کی 97.9 فی صد روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فی الوقت مارکیٹ موجود پینٹ صرف گرمائش کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کا 80 سے 90 فی صد حصہ منعکس کرتے ہیں۔
محققین نے اس پینٹ کا ابتدائی ورژن بھی بنایا تھا جس کو گزشتہ برس پیش کیا گیااور وہ اس سال کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے جریدے میں شمار کیا گیا تھا۔ یہ نیا ورژن گزشتہ ورژن کی نسبت زیادہ پتلا اور ہلکا ہے۔
2021 کے ورژن کے پینٹ سے سورج کی 98.1 فی صد روشنی منعکس کرنے کے لیے پینٹ کی 0.015 انچز موٹی تہہ لگانے کی ضرورت ہوتی تھی جس سے بیرونی سطح کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس سے زیادہ کم ہوجاتا تھا۔لیکن نیا پینٹ سورج کی روشنی منعکس کرنے کی وہی شرح 0.005 انچ کی تہہ سے کرسکتا ہے۔
یہ نیا ورژن اتنا پتلا ہے کہ اس کو ٹرینوں، جہازوں اور گاڑیوں جیسی وہیکلز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔