جعلی ڈگری کیس؛ پی آئی اے کا سابق انجینئرکراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

آفتاب خان  بدھ 5 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: جعلی ڈگری کیس میں نامزد پی آئی اے کے سابق انجینئرکو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم فرحان کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے وطن واپسی پر واچ لسٹ میں نام شامل ہو نے پر  اُسے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو مطلوب تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم قطر ائیر کی پرواز کیو آر 605 سے دوحہ سے کراچی پہنچا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔