پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں این آر او کے ذریعے قائم ہوئیں سراج الحق

تینوں بڑی جماعتوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو غیر ملکی سودی قرضوں کے دلدل میں پھنسایا، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 05, 2022
فوٹو : جماعت اسلامی پاکستان/فیس بک

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں این آر او کے ذریعے قائم ہوئیں، دونوں اطراف نے عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔

منصورہ لاہور میں مرکزی نظم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے بعد حکمران معاشرے کو مغرب زدہ بنانے کی سازشوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں، تینوں بڑی جماعتوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی نسلیں غیر ملکی سودی قرضوں کی دلدل میں پھنس گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بے روزگاری سے لاکھوں نوجوان حالات سے تنگ مایوس اور ڈپریشن کا شکار اورہزاروں ملک چھوڑ رہے ہیں، عوام کا عدالتوں پر اعتماد اٹھ چکا ہے، طاقتور کے احتساب اور آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، باربار اقتدار میں آنے والی بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ نام نہاد جمہوری ادوار اور مارشل لاز کی حکومتیں ڈلیور کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں