کراچی میں گھر پر چھاپہ، 3 رائفلز اور 22 موبائل برآمد

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 6 اکتوبر 2022
 ملزم کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایس پی فیضان علی
۔ فوٹو:فائل

 ملزم کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایس پی فیضان علی ۔ فوٹو:فائل

 کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے گلشن غازی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن غازی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عمران کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران گھر سے 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈکیتیوں میں ملوث ہے اور جو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں وہ مختلف وارداتوں میں چھینے گئے تھے جبکہ ملزم کے قبضہ سے برآمد کیے جانے والے غیر قانونی اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے، اتحاد ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔