کراچی میں ڈاکوؤں نے کولڈ ڈرنک ایجنسی لوٹ لی

نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں قائم نعیم کولڈ ایجنسی میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بنا لیا


Staff Reporter October 06, 2022
 نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عاجز آگئے ہیں ،پولیس موثر گشت کو یقینی بنائے،مکین (فوٹو فائل)

نارتھ کراچی میں ڈاکو کولڈ ڈرنک ڈپو میں عملے کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں قائم نعیم کولڈ ایجنسی میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے حوالے سے سرسید ٹاؤن تھانے کو اطلاع کردی گئی تاہم پولیس روایتی معلومات لینے کے بعد وہاں سے چلی گئی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عاجز آگئے ہیں اور انھوں نے ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں پولیس کے موثر گشت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں