امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی

فلوریڈا میں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک October 06, 2022
طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے:فوٹو:فائل

امریکا میں سمندری طوفان ' ای این' سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈٰیا کے مطابق سمندری طوفان 'ای این ' کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ریاست فلوریڈا میں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔

سمندری طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 4 لاکھ سے زائد صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور ٹرین اور پروازوں کی آمد ورفت بھی متاثرہوئی۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں