کورونا کے مزید 48  مثبت کیسز رپورٹ، 38 مریضوں کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 807 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 807 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 48 مثبت  کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 38 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 807 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 48  افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  38 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.41  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی، جب کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث ایک متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔