نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز، پاکستان اوربنگلا دیش کا میچ کل ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 6 اکتوبر 2022
پاکستان ٹیم نے 3 گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی:فوٹو:پی سی بی

پاکستان ٹیم نے 3 گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی:فوٹو:پی سی بی

 لاہور: پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے  درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کا پہلا میچ  پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ انڈور ہال میں ٹریننگ کے لئے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔