نورا فتیحی فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح میں پرفارم کرنیوالی پہلی بھارتی اداکارہ

ورا فتحی نے اپنی پوسٹ میں فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی سکائے‘ کی جھلکیاں اپلوڈ کی ہیں


ویب ڈیسک October 06, 2022
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی ڈانس کوئین نورا فتحی رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کے جلوے بکھیریں گی۔

نورا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے 'لائٹ دی سکائے' کی جھلکیاں اپلوڈ کی ہیں جس میں نورا فتحی کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)





نورا فتحی کسی بھی فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی پہلی بھارتی پرفارمر ہوں گی جو کہ دسمبر میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں نہ صرف کولمبین گلوکارہ شکیرا اور امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا جس کے ہندی حصے میں نورا پنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ نورا فتحی حالیہ دنوں معروف گانے 'مانیکے' میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ بھارتی نجی ٹی وی چینل پر'جھلک دکھلا جا' ڈانس شو میں بطورِ جج کام کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں