شمالی کوریا کا 2 ہفتوں میں چھٹا میزائل تجربہ

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی میزائل تجربہ کیا تھا:فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی میزائل تجربہ کیا تھا:فوٹو:فائل

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ دو ہفتوں کے دوران یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائرکیے۔ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔

دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔

شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔