ویمن ایشیا کپ پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں یہ پاکستان کی پہلی شکست ہے


Sports Reporter October 06, 2022
تھائی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا:فوٹو:پی سی بی

بنگلا دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو ہراکر اپ سیٹ کردیا۔

بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود تھائی ٹیم نے رینکنگ ٹیبل پر نمبر 6 پاکستانی ویمن ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 116 اسکور کیا۔ سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار نے 12 رنزبنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔ طوبیٰ اور ندا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں یہ اس کی پہلی ناکامی ہے جبکہ تھائی لینڈ نے ایشیا ویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں