سارہ انعام قتل کیس؛ ملزم شاہنواز امیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا (فوٹو فائل)

پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی  جانب سے صحافی ایاز امیر کے بیٹے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے شاہنواز امیرکو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔