راجو شری واستو کے بعد بھارت کا ایک اور مشہور کامیڈین چل بسا

کچھ دن قبل ہی دیپیش بھان اور راجو شری واستو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے


ویب ڈیسک October 06, 2022
51 سالہ پراگ کنسارا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے(فائل فوٹو)

بھارت کے مشہور کامیڈین راجو شری واستو کے انتقال کے چند ہفتوں بعد ایک اور ساتھی کامیڈین پراگ کنسارا انتقال کرگئے۔

بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو 'گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں سب کو اپنی بہترین کامیڈی سے ہنسانے والے 51 سالہ پراگ کنسارا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

کامیڈین سنیل پال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ'ہمارے ایک اور ساتھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں'۔


انہوں نے کہا کہ ' کامیڈی کی دنیا سے ایک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ ہمارے لافٹر چیلنج کے ایک اور ساتھی پراگ کنسارا اب ہمارے ساتھ نہیں رہے'۔

پال نے مزید کہا کہ 'ہم پراگ کے ساتھ بہت ہنستے تھے، پراگ بھیا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ کامیڈی کی دنیا کو نظر لگ گئی ہے کچھ دن پہلے دیپیش بھان اور راجو بھائی دونوں کا انتقال ہو گیا تھا۔ ایک کے بعد ایک کامیڈین ہیں چھوڑ کر جارہا ہے'۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی دیپیش بھان اور راجو شری واستو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں