بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
 بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت  بھی 10اکتوبر کو ہوئی تھی(فائل فوٹو)

بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت بھی 10اکتوبر کو ہوئی تھی(فائل فوٹو)

کراچی: بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت  کی خبر دیتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو بھی پوسٹ میں  ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز 5 اکتوبر کو ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یا د رہے کہ گزشتہ برس بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت  بھی 10اکتوبر کو ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔