- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
یہ انتخاب کا سال ہے اس میں سیاسی تقسیم کو ختم کرلیں، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاسی تقسیم کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب کا سال ہے اس میں ہی سیاسی تقسیم کو ختم کرلیں۔
مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم ختم کرنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کی مانگ رہتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہر الیکشن کو چیلنج کرنے سے پاکستان میں استحکام کیسے آئے گا؟ سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات چیت کرکے ایک دوسرے کو مطمین کریں، ضد کو چھوڑے بغیر پولرائزیشن ختم نہیں ہوتی۔
’معاشی ترقی کے لیے مستقل سیاسی استحکام ضروری ہے‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ مناسب ہے لیکن پاکستان میں مستقل سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے لیے حکومت کو کوشش کرنی ہوگی، جیسے جیسے سولر انرجی کی طرف جائیں تو آئندہ چند برس میں یوٹیلیٹی بھی کم ہوجائے گی۔
’حکومت فصلوں کی انشورنس متعارف کرائے‘
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیلاب کے نقصان کو کم کرنے کے لیے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے، افواج پاکستان نے سیلاب میں لوگوں کی مدد کی، سیلاب میں افواج پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے.
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور 1500 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، حکومت فصلوں کی انشورنس متعارف کرائے۔
’سائبر پاور میں چھوٹے چھوٹے ملک پاکستان سے آگے ہیں‘
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سائبر پاور میں چھوٹے چھوٹے ملک پاکستان سے آگے ہیں، دنیا کی جنگیں اب سائبر ورلڈ میں ہوں گی اس لیے دیکھنا ہوگا کہ اس میں ہماری تیاری کیا ہے۔
’ملک میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلیے کیام کیا جانا چاہیے‘
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کیا جانا چاہیے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیم کے فروغ کے لیے مساجد کا کردار اہم بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں، گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے، دنیا کو پاکستان کے سیلاب سے متعلق احساس ہے، این ڈی ایم اے، پاکستان ریڈ کراس، بوائر اینڈ گرلز اسکاؤٹس کو تیار ہونا چاہیے۔
’میڈیا کی آزادی جمہوریت کی آزادی کیلیے بہت ضروری ہے‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی جمہوریت کی آزادی کے لیے بہت ضروری ہے، سوشل میڈیا بند کرنے سے مالی نقصان ہوتا ہے، فیک نیوز سے دنیا پریشان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔